حیدرآباد۔ 12ستمبر (اعتماد نیوز) آج تلنگانہ میں زرعی قروضوں اور کسانوں
کے دیگر مسائل پر ریاستی حکومت کی جانب سے لا پرواہی کا الزام لگاتے
ہوئے اپوزیشن پارٹی کانگریس کی جانب سے رنگا ریڈی کلکٹریٹ کے روبرو احتجاج
کیا گیا۔ کانگریس قائدین کی بڑی تعداد جس میں سابق ریاستی وزرا دانم
ناگیندر ‘ صدر پردیش پی لکشمیا‘ اور دیگر نے حکمران
جماعت ٹی آر ایس پر
الزام لگایا کہ ریاست میں کسان مسلسل برقی کٹوتی سے پریشان حال ہیں۔ جبکہ
ریاستی حکو مت نے بھی کسانوں کے قرضوں کو معاف کرنے سے متعلق لا پرواہی برت
رہی ہے۔ اس موقع پر کانگریس قائدین رنگا ریڈی کلکٹریٹ میں جانے کی کوشش
کر نے پر پولیس نے انہیں روک لیا۔ اور گرفتار کر لیا۔ اس احتجاج کے باعث
لکڑی کا پل علاقہ میں ٹریفک مسائل پیدا ہوگئے۔